جنتی خواتین ایک سبق آموز کہانی

ایک بد شکل شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس کی بیوی نہایت حسین تھی آپ نے اس شخص سے پوچھا کہ تیری بیوی تیرے ساتھ کیسا برتاؤ کرتی ہے؟ اس نے کہا کہ میری بہت قدر کرتی ہے اور میری بلا اجازت گھر سے باہر نہیں نکلتی … اپنے حسن و جمال کا لحاظ نہیں میری خدمت کا خیال کرتی ہے… یہ سن کر آپ نے فرمایا کہ جا اور اس سے کہہ دے کہ وہ جنتی عورتوں میں سے ہے کیونکہ باوجود حسن و جمال کے اپنے شوہر کی
تابعداری کرتی ہے اس کی بد صورتی پر نہیں جاتی … (تحفۃ النساء) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ شوہر کی خدمت کرنے سے عورت کو جنت حاصل ہوتی ہے بالخصوص وہ عورت جو کہ حسن و جمال میں شوہر سے بڑھ کر ہے مگر وہ حسن و جمال پر فخر کی
بجائے شوہر کی خدمت پر فخر کرتی ہو …