گدھا اور چیل
ایک گدھے نے کہا کہ دنیا میں مجھ سے زیادہ کس کی نظر تیز نہیں ہوگی چیل نے کہا ایسی ڈینگیں نہیں مارنی چاہیے مجھے تو یقین نہیں آتا کہ تیری نظر مجھ سے زیادہ تیز ہے گدھا اترا کر بولا دیکھو گندم کا دانہ زمین پر گرا پڑا ہے کیا تو اسے دیکھ سکتی ہے چیل حیران ہو کر اس کا منہ تکنے لگی اور پھر کہنے لگی کہ اس کا کیا ثبوت کے تو سچ کہہ رہا ہے گدھے نے جھلا کر کہا اس کا ثبوت پیش کرنا بھلا کون سا مشکل کام ہے یہ کہہ کر وہ اپنی اڑان اور نظر کی تیری کے گھمنڈ میں گندم کے دانے پر جھپٹا وہاں کسی شکاری نے جال بچھا رکھا تھا گدھا اس میں پھنس کے رہ گیا اور اس کی ساری شیخی کرکری ہوگی چیل میں اب چلا کر کہا کمبخت گندم کے دانے کو دیکھنے سے کیا فائدہ جب تجھے اتنا بڑا جال نظر نہ آیا…