چلاک بلی اور مغرور لومڑ
ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک لومڑ نے ایک بلی کو گپ شپ کرنے کی دعوت دی بلّی نے کہا کہ یہ جگہ ایسا کرنے کے لئے محفوظ نہیں ہے شکاری عام طور پر یہاں آتے رہتے ہیں لومڑ کو اپنی چالاکیوں پر بڑا ناز تھا وہ ہنسا اور غرور سے کہا کہ وہ بہت سارے بچنے کے طریقے جانتا ہے وہ اپنی جان بچانے کے لئے شکاری کو دھوکا دے سکتا ہے بلّی نے کہا کہ اس کے پاس صرف ایک طریقہ ہے وہ خطرے کے وقت درخت پر چڑھ سکتی ہے مغرور ہو کر لومڑ نے حقارت سے اسے دیکھا اچانک ایک شکاری اپنے کتوں کے ساتھ وہاں آ گیا بلی ایک درخت پر چڑھ گئی اور اپنی زندگی بچا لی لومڑ نے اپنی جان بچانے کے لئے بہت سارے طریقے آزمائے لیکن کتے اس پر ٹوٹ پڑے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا… اخلاقی سبق: خود پسندی اپنے آپ کو دھوکہ دینا ہے