موسم گرما کے تپتے ہوئے دن ایک لومڑ کو شدید پیاس لگی وہ پانی کی تلاش میں بہت گھوما اسے پانی کہیں نہ ملا وہ ایک کنویں کے پاس پہنچا اس نے کنویں میں جھانکا بدقسمتی سے وہ کنویں میں گر گیا اتفاق سے ایک بکری کنویں کے قریب گزری اور اس نے اس میں جھانکا اس نے لومڑ سے کہا چاچا جان آپ یہاں کیا کر رہے ہیں لومڑ نے جواب دیا پیاری بھتیجی میں یہاں نیچے پانی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں ایسا کرنا بہت فرحت بخش ہے نیچے او اور آپ بھی مزے اڑاؤ بکری پہلے سے پیاسی تھی اس نے کنویں میں چھلانگ لگا دی اس طرح لومڑ بکری کے اوپر چڑھ کر کنواں پار کر گیا…..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *