1711011975317

ایک غلام تھا ایک دن وہ کام پر نہ گیا تو اس کے مالک نے سوچا کہ مجھے اس کی تنخواہ میں کچھ اضافہ کر دینا چاہیے تاکہ وہ اور دل جمی سے کام کریں اور ائندہ غائب نہ ہو اگلے دن مالک نے اس کی تنخواہ سے زیادہ پیسے اسے ادا کیے جو اس نے خاموشی سے رکھ لی لیکن کچھ دنوں بعد وہ دوبارہ غیر حاضر ہوا تو اس کے مالک نے غصے میں ا کر اس کی تنخواہ میں کیا گیا اضافہ ختم کر دیا اور اس کو پہلے والی تنخواہ ہی دی غلام نے اب بھی خوشی اختیار کی تو مالک نے کہا”جب میں نے اضافہ کیا تو تم خاموش رہے اور اب جب کمی کی تو پھر بھی خوش ہو کیوں؟”تب غلام نے جواب دیا: جب میں پہلے دن غیر حاضر تھا تو اس کی وجہ بچے کی پیدائش تھی اور اپ کی طرف سے تنخواہ میں اضافے کو میں نے وارث خیال کیا جو وہ اپنے ساتھ لے کر ایا اور جب میں دوسری مرتبہ گیا تھا غیر حاضر تھا تو اس کی وجہ میری ماں کی وفات تھی اور اپ کی طرف سے تنخواہ میں کمی کو میں نے وہ رزق خیال کیا جو وہ اپنے ساتھ واپس لے گئی پھر میں اس رزق کی خاطر کیوں پریشان ہوں جس کا ذمہ خود اللہ نے اٹھایا ہوا ہے