ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک کسان رہتا تھا اس کے پاس ایک بہت ہی دلچسپ مرغی تھی جو روزانہ ایک سونے کا انڈا دیا کرتی تھی کسان ہر روز ایک سونے کا انڈا لیتا اور شہر جا کر کے بیچ دیتا یوں ہی کسان سونے کا انڈا بیچتے بیچتے امیر ہو گیا اب وہ لالچ میں آ گیا اس نے سوچا کیوں نا اس مرغی کو کاٹ کر اس میں موجود سارے سونے کے انڈے حاصل کر لیے جائیں یہ سوچتے ہیں کسان نے مرغی کو حلال کر دیا جب کسان نے مرغی کا پیٹ کھولا تو اسے مرغی کے پیٹ میں سے کوئی انڈا نہ ملا انسان مایوس ہو گیا اور رونے لگ گیا اس کسان نے اس مرغی کو کھو دیا جو اسے روزانہ ایک سونے کا انڈا دیتی تھی.
نتیجہ واقعی میں لالچ بری بلا ہوتی ہے.